Thursday, April 18, 2024

پنجاب پولیس بھی نیب کے ریڈارپر آگئی

پنجاب پولیس بھی نیب کے ریڈارپر  آگئی
June 30, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) سیاست دانوں اور بیوروکریٹس کے بعد پنجاب پولیس بھی نیب کے ریڈار پر آگئی ، نیب لاہور نے گھپلوں میں ملوث پولیس افسران کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ پولیس افسران نے کس ہاؤسنگ سوسائٹی میں گھر اور بنگلے بنائے؟، بلٹ پروف جیکٹس کی خریداری ، ڈولفن فورس کے ہیلمٹ، ہتھکڑیوں اور چھتریوں کی خریداری کی بھی تحقیقات شروع کر دی گئی  ۔ نیب لاہور کی جانب سے آئی جی پنجاب کو لکھا گیا مراسلہ 92نیوز نے حاصل کر لیا۔