Tuesday, April 23, 2024

پنجاب پولیس بپھر گئی !!! فیصل آباد میں نقلی پستول پر جیتاجاگتا لڑکا مار ڈالا !!! لاہور میں باپ کو بچوں کے سامنے مارا پیٹا اورتھانے بند کردیا !!! کیا خادم اعلیٰ صرف نوٹس لیتے رہیں گے؟ عوام کا سوال

پنجاب پولیس بپھر گئی !!! فیصل آباد میں نقلی پستول پر جیتاجاگتا لڑکا مار ڈالا !!! لاہور میں باپ کو بچوں کے سامنے مارا پیٹا اورتھانے بند کردیا !!! کیا خادم اعلیٰ صرف نوٹس لیتے رہیں گے؟ عوام کا سوال
June 23, 2015
لاہور (92نیوز) پنجاب پولیس بے لگام ہوگئی، قانون کے رکھوالے معصوم شہریوں پر اندھا دھند گولیاں برسانے لگے، صوبے میں پولیس گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات پر 92نیوز کی خصوصی رپورٹ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے تھانہ کلچر کی تبدیلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے، پنجاب پولیس کے شیرجوانوں نے فیصل آباد میں 2 کمسن طالب علموں پر فائرنگ کرکے بہادری کا ایک اور تمغہ اپنے سینے پر سجا لیا۔ پولیس کے شیر جوانوں کے ہاتھوں راولپنڈی میں دو سگے بھائیوں کی ہلاکت کے زخم ابھی تازہ ہی تھے کہ فیصل آباد میں فائرنگ کا واقعہ پیش آ گیا۔ گزشتہ ماہ ڈسکہ میں پولیس انسپکٹر شہزادنے صدر بار رانا خالدکے سینے میں ایک نہیں دو نہیں آٹھ گولیاں اتار دیں، وہ موقع پر چل بسا تو پولیس کی فائرنگ کا نشانہ بننے والے ان کے ساتھی وکیل عرفان نے ہسپتال جا کر جان دی۔ گزشتہ کئی برسوں کے دوران پنجاب میں پولیس گردی کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہورہاہے۔ گزشتہ برس لاہور کے علاقے ماڈل ٹاو¿ں میں پنجاب پولیس کے شیر جوانوں نے عوامی تحریک کے کارکنوں پر گولیاں برسادیں، 16 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جنہیں آج تک انصاف نہیں مل سکا۔ پنجاب پولیس کبھی نابینا افراد پر ڈنڈے برساتی ہے تو کبھی نرسوں پر۔ شیر جوان جب چاہیں جس کے گھر گھس جائیں، قانون کے رکھوالے سرعام قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، روکنے والا کوئی نہیں، پوچھنے والا کوئی نہیں۔ گڈگورننس کے راگ الاپنے والی پنجاب حکومت سے عوام بس ایک ہی سوال کرتے ہیں مٹ جائیگی مخلوق تو انصاف کروگے۔ عوام اس موقع پر صرف ایک سوال پوچھتے ہیں کہ کیا خادم اعلیٰ صرف نوٹس لیتے رہیں گے۔