Friday, May 17, 2024

پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی میں کروڑوں روپے کی مالی بے قاعدگیوں کاپول کھل گیا

پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی میں کروڑوں روپے کی مالی بے قاعدگیوں کاپول کھل گیا
January 2, 2020
لاہور ( 92 نیوز) شہباز شریف کے دور حکومت کا ایک اور بڑا کرپشن اسکینڈل ، پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمنی میں بےقاعدگیوں کا پول کھل گیا۔ محکمے کی آڈٹ رپورٹ شہباز شریف دور کا ایک اور کرپشن کیس سامنے لے آئی، پنجاب پاور ڈویلپمنٹ میں غیر قانونی بھرتیوں کا بھی پردہ فاش ہوگیا پاکپتن ہائیڈل پاور پلانٹ سے صلاحیت سے کم بجلی پیدا کروانے کا انکشاف ہوا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق  بجلی کی پیداوار کم ہونے سے خزانے کو 6 کروڑ 20 لاکھ 90 ہزار کا نقصان ہوا،  کمپنی نے کنٹریکٹر سے 3 کروڑ 6 لاکھ 42 ہزار کی ریکوری بھی نہیں کی جبکہ  پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی اور میپکو کے درمیان بجلی اور فروخت کا معاہدہ تاخیر کا شکار رہا۔ رپورٹ کے مطابق معاہدہ تاخیر کا شکار ہونے کی وجہ سے 3 کروڑ 47 لاکھ 91 ہزار کا نقصان ہوا، انشورنس کلیم کی مد میں این آئی سی ایل سے 4 کروڑ 75 لاکھ 34 ہزار ریلیز نہ کرائے جا سکے۔ میپکو کو ٹرانسمیشن کی تعمیر کے لیے دئیے گئے 7 کروڑ 4 لاکھ کا قرضہ بھی ریکور نہ کیا گیا۔