Thursday, April 25, 2024

پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی اسکینڈل،علی عمران کے اکرام نوید کیساتھ تعلقات کا انکشاف

پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی اسکینڈل،علی عمران کے اکرام نوید کیساتھ تعلقات کا انکشاف
April 17, 2018
لاہور ( 92 نیوز ) پنجاب پاور ڈویلپمنٹ کمپنی ا سکینڈل میں اہم پیش رفت  ہوئی ہے ، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے داماد علی عمران کے  گرفتار پی پی ڈی سی کے سابق چیف فنانشل آفیسراکرام نوید کے ساتھ گہرے تعلقات کا انکشاف ہواہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق نیب کو پی پی ڈی سی بے ضابطگیوں کے الزامات میں گرفتار ملزم اکرام نوید اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے داماد علی عمران کے گہرے تعلقات کے ثبوت ملے ہیں ۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزم اکرام نوید نے لاہور کے پوش علاقے میں واقع علی عمران کےپلازے میں 2 فلورزکی خریداری کے لیے ادائیگیاں کیں۔ادائیگیاں علی ٹاور نامی پلازے کی تعمیر سے پہلے سرکاری خزانے  سے کی گئیں۔ چینل 92نیوز کے پروگرام  مقابل  میں سینئر اینکر پرسن رؤف کلاسرااس ملی بھگت کا انکشاف 16اپریل کو ہی کر چکے ہیں ۔ مال آف گلبرگ میں 4500 مربع فٹ رقبے کے پورے فلوراورووگ ٹاور میں تین بیش قیمت دکانیں گریڈ 19 کے افسر اکرام نوید  کی ملکیت ہونے کا انکشاف بھی ہوا ہے  ، جبکہ فیروزپورروڈٖ پرواقع شمع ٹاورمیں 4 اپارٹمنٹس ملزم نوید اور اس کے اہل خانہ کے نام ہونے کے ثبوت بھی نیب کو ملے ہیں۔ ذرائع کےمطابق ملزم اکرام نوید  نے نیب کی تفتیشی ٹیم کے سامنے پلازے میں علی عمران کے لیے پلازے میں 2 فلور خریدنےاورتعمیرسےقبل ہی ادائیگی کی وجوہات بھی بیان کی ہیں۔