Saturday, April 27, 2024

پنجاب پاور ڈویلپمنٹ اسکینڈل ، شہبازشریف کے داماد کے مبینہ فرنٹ مین کی جائیداد ضبط

پنجاب پاور ڈویلپمنٹ اسکینڈل ، شہبازشریف کے داماد کے مبینہ فرنٹ مین کی جائیداد ضبط
September 7, 2018
لاہور (92 نیوز) پنجاب پاور ڈویلپمنٹ اسکینڈل میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ سابق سی ایف او اور شہبازشریف کے داماد کے مبینہ فرنٹ مین کی جائیداد ضبط کر لی گئی۔ پنجاب پاور ڈویلپمنٹ سکینڈل میں گرفتارسابق سی ایف او اور شہبازشریف کے دامادعمران علی کے مبینہ فرنٹ مین اکرام نوید کی ایک ارب روپے سے زائد کی جائیداد ضبط کرلی گئی ۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ گریڈانیس کے افسر اکرام نوید نے عمران علی کے ایم ایم عالم روڈ قائم پلازے میں دو منزلوں کی خریداری کے لئےادائیگیاں کیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ اکرام نوید نےسرکاری خزانے سے ادائیگیاں پلازے کی تعمیر سے قبل ہی ادا کر دیں اور اکرام نوید نےعمران علی یوسف کو تیرہ کروڑ روپے ادا کئے تھے۔ اکرام نوید کی مال آف گلبرگ میں پینتالیس سکوائرفٹ کے پورے فلور، ووگ ٹاور میں تین دکانیں ضبط کی گئی ہیں۔ فیروز پور روڈ پر شمع ٹاور میں چار اپارٹمنٹس بھی اکرام نوید اور اس کے اہل خانہ کے نام تھے جنہیں ضبط کیا گیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اکرام نوید نے نیب کی تحقیقاتی ٹیم کو بتا دیا ہے کہ عمران علی کے پلازے میں دو فلورز کیوں خریدے اور رقم کی ادائیگی تعمیر سے قبل کیوں کی گئی؟