Thursday, March 28, 2024

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے نیا صوبہ سرائیکستان بنا دیا

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے نیا صوبہ سرائیکستان بنا دیا
June 25, 2015
لاہور(92نیوز)پنجاب میں نیا صوبہ سرائیکستان بن گیا  جی ہاں نیا صوبہ بنانے کا جو کام پارلیمنٹ نہ کر سکی،پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے کر دیا۔ آٹھویں کی جغرافیہ کی کتاب میں ملک کے نقشے پر پانچ صوبے بنا ڈالے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے آٹھویں کی جغرافیہ کی کتاب این او سی کے بغیر ہی چھاپ ڈالی، ڈیڑھ لاکھ سے زائد کتابیں چھپ کر مارکیٹ میں آگئیں،کتاب میں ملک کاغلط نقشہ چھاپ کر مستقبل کے معماروں کو گمراہ کیا جا رہا ہے۔ کتاب میں شائع نقشے میں کشمیر کے حصہ کے نیچے بھی متنازع علاقہ لکھا گیاہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ کتاب کا این او سی لیا گیا اور نہ ہی کتاب کی اشاعت کی منظوری لی گئی۔ دوسری جانب آٹھویں کی جن کتب کو اشاعت کا این او سی ملا انہیں روک دیا گیا،اشاعت روکنے پر پبلشر زنے عدالت سے رجوع بھی کر لیا ہے ۔