Friday, April 19, 2024

پنجاب نے روزانہ 3100 کورونا مریضوں کے ٹیسٹ کرنیکی صلاحیت حاصل کرلی

پنجاب نے روزانہ 3100 کورونا مریضوں کے ٹیسٹ کرنیکی صلاحیت حاصل کرلی
April 7, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب میں کورونا کے ٹیسٹ کرنے کی استعداد کار میں اضافہ ہوگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے روزانہ 3100 مریضوں کے ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت حاصل کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ آئندہ چند روزمیں ٹیسٹ کرنے کی استعداد کار 5 ہزار تک بڑھائی جائے گی۔ گزشتہ روز 1785 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مجموعی طور پر تقریباً 19 ہزار تشخیصی کٹس موجود ہیں۔ 2 ہزار مزید کٹس کل این ڈی ایم اے سے مل جائیں گی۔