Thursday, April 18, 2024

پنجاب میں یکم ستمبر سے ’’ پٹرول ‘‘ کا حصول ’’ کورونا ویکسی نیشن ‘‘ سے مشروط

پنجاب میں یکم ستمبر سے ’’ پٹرول ‘‘ کا حصول ’’ کورونا ویکسی نیشن ‘‘ سے مشروط
August 27, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ، یکم ستمبر سے ویکسین نہ لگوانے والوں کو پٹرول بھی نہیں ملے گا۔

کورونا کیسزکی بڑھتی شرح کے پیش نظر پنجاب حکومت نے ویکسی نیشن کے لیے سختی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

یکم ستمبر سے ویکسین نہ لگوانے والوں کو پٹرول بھی نہیں ملے گا، اس سے پہلے ویکسین نہ لگوانے والوں کو ٹرانسپورٹ میں سفرکی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

شہریوں نے فیصلے کو خوش آئند قرار دیا ہے، بعض نے کہا کہ ویکسین کے لیے مزید وقت دینا چاہئے۔

کمشنرلاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 74 ہزار 445 شہریوں کو ویکسین لگائی گئی جو ریکارڈ ہے۔