Thursday, May 9, 2024

پنجاب میں گورننس کا ماڈل بدل دیا ، ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا، وزیر اعلیٰ

پنجاب میں گورننس کا ماڈل بدل دیا ، ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا، وزیر اعلیٰ
February 21, 2021

لاہور (92 نیوز)وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہے کہ پنجاب میں گورننس کا ماڈل بدل دیا،سابق دور کی طرح ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا،لاہور کوپھر سے باغوں اورپھولوں کاشہربنانے کایقین بھی ظاہرکردیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ  شہروں کے مسائل حل کرنے کے لئے خود دورے کر رہا ہوں، اس سے فیڈ بیک ملتا ہے، پنجاب میں گورننس کا ماڈل بدل دیا،سابق دور کی طرح ون مین شو پر یقین نہیں رکھتا، سابق دورمیں بے پناہ درخت کاٹے گئے۔ہم نے2 برس کے دوران لاہور میں 10 لاکھ سے زائد درخت لگائے۔

سابق حکمرانوں کی غلط ترجیحات کے باعث پنجاب میں آلودگی میں بے پناہ اضافہ ہوا، سابق حکمرانوں نے آلودگی کے خاتمے کیلئے بروقت اقدامات نہیں کئے،نئی نسل کوآلودہ فضا دی گئی۔انشاء اللہ بہت جلد لاہور دوبارہ باغوں اور پھولوں کاشہر بنے گا۔