Friday, April 19, 2024

پنجاب میں گندم کی فصل کو شدید نقصان کا خدشہ

پنجاب میں گندم کی فصل کو شدید نقصان کا خدشہ
April 8, 2020
 فیصل آباد (92 نیوز) پنجاب میں گندم کی فصل کو شدید نقصان کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ ملتان ، فیصل آباد ، اوکاڑہ سمیت دیگر شہروں میں لاک ڈاؤن کے باعث کسانوں کو زرعی آلات نہ مل سکے۔ گندم کی کٹائی کے لیے ایک طرف تو مزدوروں کی کمی آڑے آ رہی ہے تو دوسری طرف مشینیں بھی ہاتھ نہیں آ رہی ہیں۔ تھریشر ، ہارویسٹر سمیت دیگر مشینری بروقت مرمت نہ ہونے سے کسان دوہری مشکل سے دوچار ہو گئے ہیں۔ ہارڈ وئیر، اسپئیر پارٹس، بئیرنگ شاپس اور دیگر پرزہ جات کی دکانیں بند ہونے سے ورکشاپس میں پرانی مشینری مرمت کرنے میں دشواری آ رہی ہے۔ لوکل ٹریفک بند ہونے سے میکنکس بھی میسر نہیں۔ پرانی مشیری کا رونا ایک طرف خام مال نہ ملنے سے نئی مشینیں بنانے والے کارخانوں کا پہیہ بھی جام رہا۔ بیرون شہر مشینوں کی سپلائی بھی بر وقت نہ ہو پائی۔ زرعی آلات بنانے والوں کا مطالبہ ہے لوکل ٹرانسپورٹ اور خام مال کی دکانیں بھی کھولی جائیں۔ زرعی آلات کی عدم دستیابی سے کسان بھائی بڑے پریشان ہیں کیونکہ گندم کی کٹائی کھٹائی میں پڑ رہی ہے۔