Tuesday, May 14, 2024

پنجاب میں گندم کا بحران نہیں ،اسٹاک موجود ہے ، صوبائی وزیر خوراک

پنجاب میں گندم کا بحران نہیں ،اسٹاک موجود ہے ، صوبائی وزیر خوراک
January 21, 2020
لاہور ( 92 نیوز) صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری نے کہا کہ پنجاب میں گندم کا بحران نہیں ، ہمارے پاس اسٹاک موجود ہے ، کے پی کے کو دے رہے ہیں  ،بلوچستان کوبھی دیں گے ۔ صوبائی وزیر خوراک کا کہنا تھا کہ گندم کا کوئی بحران نہیں ہے ، جھوٹے پراپیگنڈے سے عمران خان جانے والا نہیں ، ہمارے پاس گندم کے اسٹاک موجود ہے ، خیبرپختونخوا کو گندم دے رہے ہیں ، بلوچستان کو بھی دیں گے ،  گندم کا کوئی بحران نہیں ۔ اس موقع پر صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے  حسب سابق اپوزیشن کو سیاسی نشانے پررکھ لیا ، انہوں کہا کہ بلاول اور شہباز شریف نےگندم کے مسئلے پر نمبر بنانے کی کوشش کی۔ صوبائی وزیرصنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا کہ  فلور ملز کو سبسڈی نہ دے کر سوا سات سو کروڑ بچائے ہیں، ملز مافیا کے خلاف لڑیں گے ۔ صوبائی وزرا کا کہنا تھا کہ آٹاہرجگہ موجود ہے، آٹے کامسئلہ نہیں،مسئلہ ریٹ کاہے۔