Thursday, March 28, 2024

پنجاب میں گزشتہ ماہ 18ہزار 836افراد کورونا وائرس کا نشانہ بنے

پنجاب میں گزشتہ ماہ 18ہزار 836افراد کورونا وائرس کا نشانہ بنے
June 1, 2020

لاہور (92 نیوز) پنجاب میں مئی کا مہینہ کورونا کے حوالے سے خطرناک ترین ثابت ہوا،یکم سے 31 مئی تک 18ہزار 836 افراد وائرس کا نشانہ بنے جبکہ 369 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

 اپریل کے مہینے میں 5ہزار 512 کیسز رپورٹ ہوئے تھے اور 97 افراد موت کے منہ میں چلا گئے تھے ،  مارچ کے ماہ میں   15 مارچ سے 31 مارچ تک 708 کیسز سامنے آئے تھے اور 9 افراد جاں بحق ہوئے تھے ۔

محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ روز بھی پنجاب میں کورونا کے952نئے کیسز  رپورٹ ہوئے جبکہ 36 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ پنجاب میں ابھی تک ہلاکتوں کی تعداد 475 ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 25056 ہو گئی ہے ۔

صوبائی دارالحکومت لاہور میں سب سے زیادہ  534 نئے کیسز روپورٹ ہوئے ، ادھر ابھی تک6901 مریض اس موذی مرض کو شکست دیکر گھروں کو جا چکے ہیں ۔