Friday, April 19, 2024

پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری‘ پرائیویٹ سکول مشروط طور پر بند

پنجاب میں گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری‘ پرائیویٹ سکول مشروط طور پر بند
May 23, 2016
لاہور (92نیوز) پنجاب کے سرکاری سکولوں میں طلبہ کو گرمیوں کی چھٹیاں ہو گئیں۔ طلباءنے ہوم ورک کرنے کے ساتھ ساتھ چھٹیاں گزارنے کا پروگرام بھی بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق گرمی بڑھنے پر پنجاب حکومت کو بچوں کا خیال آیا تو چوبیس مئی سے موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ سرکاری سکولوں میں آنے والے بچوں کی پڑھائی کے آخری روز خوشیاں دیدنی تھیں۔ قبل از وقت چھٹیاں ہونے پر بچوں کی توجیسے موجیں ہو گئی ہیں۔ طلباءکا کہنا تھا کہ وہ جلد از جلد چھٹیوں کا کام کر کے سیر سپاٹا اور موج مستی کریں گے۔ پرائیویٹ تعلیمی اداروں نے چھٹیوں کا سرکاری فیصلہ تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سکول جہاں امتحانات ہو رہے ہیں کھلے رہیں گے جبکہ باقی سکول بند کر دیے جائیں گے۔