Tuesday, May 14, 2024

پنجاب میں گاڑیوں کےپرکشش نمبروں کےحصول کیلئےرجسٹریشن کا آغاز

پنجاب میں گاڑیوں کےپرکشش نمبروں کےحصول کیلئےرجسٹریشن کا آغاز
August 23, 2020

لاہور ( 92 نیوز)محکمہ ایکسائز پنجاب نے گاڑیوں کے پرکشش نمبروں کے حصول کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کردیا،ای آکشن کے تحت پرکشش نمبروں کی نیلامی کا سلسلہ  30 اگست سے شروع ہوگا جو 4 ستمبر تک جاری رہیگا ۔

محکمہ ایکسائز پنجاب نےگاڑیوں کے پرکشش نمبروں کے حصول کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کردیا  ، وزیر ایکسائز حافظ ممتاز احمد کہتے ہیں کہ شہری پرکشش نمبرز کے حصول کیلئے ای آکشن کے تحت آج سے رجسٹریشن کروا سکیں گئے ۔ ای آکشن  کے تحت رجسٹریشن کا یہ سلسلہ 25 اگست رات بارہ بجے  تک جاری رہے گا۔

وزیر ایکسائز کا کہنا ہے کہ محکمہ ایکسائز کی ویب سائٹ پر ای آکشن کا لنک موجود ہے جہاں سے رجسٹریشن کروائی جاسکتی ہے ، شہری موبائل فون پربھی گوگل پلے اسٹور سے ای آکشن کی ایپ ڈاؤن لوڈ کرکے رجسٹریشن کرواسکتے ہیں ۔

ای آکشن کے تحت پرکشش نمبروں کی نیلامی 30 اگست  سے شروع ہو گی اور04 ستمبر تک جاری رہے گا  ۔