Saturday, May 18, 2024

پنجاب میں کہیں  بھی آگ نہیں لگی ،وکلا کی ہلاکت پر پرامن احتجاج ہوا ،حکومت نے سانحہ ڈسکہ پر فوری ایکشن لیا :پرویزرشید

پنجاب میں کہیں  بھی آگ نہیں لگی ،وکلا کی ہلاکت پر پرامن احتجاج ہوا ،حکومت نے سانحہ ڈسکہ پر فوری ایکشن لیا :پرویزرشید
May 26, 2015
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ پنجاب میں کہیں بھی آگ نہیں لگی وکلا کی ہلاکت پرپرامن  احتجاج ہوا ہے ۔ بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ برس بھی جو اقدامات کیے تھے وہ عوام دوست تھے اور اس مرتبہ بھی غریب عوام کیلئے ایسے ہی اقدامات کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب اس وقت پر امن ہے اور وہاں کسی قسم کی کوئی آگ نہیں لگی ہے عوام کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت نے ڈسکہ کے معاملے پر فوری ایکشن لیا ہے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ۔