Friday, April 19, 2024

پنجاب میں کپڑے اور درزی سمیت دیگر دکانیں کھولنے کا فیصلہ آج متوقع

پنجاب میں کپڑے اور درزی سمیت دیگر دکانیں کھولنے کا فیصلہ آج متوقع
April 23, 2020

لاہور ( 92 نیوز)پنجاب میں کپڑے اور درزی سمیت  دیگر دکانیں کھولنے کے حوالے سے فیصلہ آج  رات تک متوقع  ہے ۔

صوبائی وزیرصنعت میاں اسلم اقبال کاکہناہے رمضان میں دکانیں کھولنے سے متعلق  آج لائحہ عمل بنائیں گے ، تاجروں کی سفارشات وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کو پیش کردی ہیں۔

میاں اسلم اقبال نے کہا کہ کورونا کے باعث ٹیکس ختم کر کے عوام کو ریلیف دیا ہے، صنعتیں ایس او پیز کی پابندی کررہی ہیں، وزیر اعظم عمران خان مزدور طبقے کیلئے سوچتے ہیں۔

وزیر صنعت  کا کہنا تھا کہ  ذخیرہ اندوزی کرنیوالے افراد کو 3 سال تک سزا دی جاسکے گی ، اپنے اسٹاک ظاہر کرنیوالے ذخیرہ اندوز نہیں ہوں گے،3ماہ میں ذخیرہ اندوزوں کیخلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں کی گئیں ،  بڑی تعداد میں آٹا،چینی ،گھی سمیت دیگر اشیا ضبط کی گئی ہیں ، ضبط کی گئی اشیا کی مالیت تقریباً3 ارب روپے ہے۔

ن کا کہنا تھا کہ   کسی صورت عوام کا استحصال نہیں ہونے دیں گے،مشکل حالات میں کسی کو قطعاً پیسے نہیں کمانے دیئے جائیں گے۔