Thursday, May 2, 2024

پنجاب میں کورونا کے مزید 86 کیسز رپورٹ، تعداد 2004 تک جا پہنچی

پنجاب میں کورونا کے مزید 86 کیسز رپورٹ، تعداد 2004 تک جا پہنچی
April 7, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب میں کورونا وائرس زورپکڑنے لگا، مزید 86 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد تعداد 2004 تک جا پہنچی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ملتان میں 475، لاہور 297، ڈی جی خان 251، فیصل آباد میں 18 متاثرین ہیں، ادھر مریضوں کی تصدیق پر چنیوٹ کے 4 دیہات قرنطینہ میں تبدیل کردئیے گئے۔ گزشتہ روز پنجاب میں کورونا کے 102 کیسز سامنے آئے تھے، جس کے بعد کل تعداد 1918 ہو گئی تھی۔