Thursday, May 9, 2024

پنجاب میں کورونا کے مزید 62 کیس رپورٹ، 3 مریض چل بسے

پنجاب میں کورونا کے مزید 62 کیس رپورٹ، 3 مریض چل بسے
April 13, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 62 کیس سامنے آگئے جبکہ 3 افراد جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے، ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور میں کورونا متاثرین کی تعداد 445 ہوگئی۔ کوروناوائرس کے مہلک وارجاری ہیں، پنجاب میں کورونا وائرس کے مزید 62 کیس سامنے آگئے جبکہ تین افراد جان سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق صوبے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد دو ہزار656 ہوگئی، تبلیغی اجتماع سے منسلک تینتالیس مزید مبلغین میں کورونا کی تصدیق ہوئی اورمجموعی تعداد آ864 ہوگئی ہے۔ گجرات میں متاثرین کی تعداد ایک سوچھتیس ہے، اس دوران پنجاب میں کورونا وائرس نے صوبے میں مزید تین افراد کے جسم وجان کا تعلق ختم کردیا۔ رحیم یار خان، ملتان اور بہالپور میں ایک ایک مریض کی زندگی کا ختم ہوا، صوبے میں مجموعی ہلاکتیں چوبیس ہوگئیں۔ دریں اثناء پی آئی سی کا ایک سینئر ڈاکٹر بھی کورونا وائرس کی زد میں آگیا، متاثرہ ڈاکٹر کو سرجری کرنے سے روک دیا گیا۔