Wednesday, May 1, 2024

پنجاب میں کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد

پنجاب میں کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے، ڈاکٹر یاسمین راشد
July 30, 2020
سیالکوٹ (92 نیوز) صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کہتی ہیں پنجاب میں کورونا کیسز میں کمی آرہی ہے، قوم نے ملکر کورونا کے خلاف جنگ لڑی۔ وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا فری لیبارٹری کا فائدہ گردونواح کو ہوگا۔ سیالکوٹ ان شہروں میں شامل ہے جن میں کم مریض ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے 235 نئے مریض رپورٹ ہوئے، 19 اضلاع کورونا فری ہوگئے ہیں۔ 200 مریضوں پر مشتمل سیالکوٹ میں نیا اسپتال بنایا جا رہا ہے۔ ساڑھے چار ارب کا منصوبہ ہے، سات اضلاع میں نئے ہسپتال بنائے جائینگے۔ وزیراعظم عمران خان سیالکوٹ کے نئے ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ آج 57 وینٹی لیٹر اسپتال میں ہیں، سابقہ دور میں ایک بھی وینٹی لیٹر نہیں تھا۔ اعتراضات نکلے اس پر مرزا ناصر اور تانیہ نے استعفیٰ دیا۔ ادویات کی وجہ سے انھوں نے استعفیٰ نہیں دیا۔ صوبائی وزیر بولیں کہ آج اگر کورونا میں کمی آئی ہے تو اس میں اللہ کا خاص کرم ہے۔ عیدالفطر پر کورونا بڑھا، تاجر براداری سے درخواست ہے کہ تھوڑا انتظار کر لیں، عید کے بعد دوبارہ کاروبار بحال ہوگا۔