Friday, March 29, 2024

پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کرنیکی صلاحیت میں دن بدن کمی آنے لگی

پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کرنیکی صلاحیت میں دن بدن کمی آنے لگی
April 30, 2020
لاہور (92 نیوز) کورونا کا پھیلاؤ بڑھنے لگا مگر پنجاب حکومت کی ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں کمی ہونے لگی، روزانہ کی بنیاد پر پانچ ہزار ٹیسٹ کرنے کے دعوے کھوکھلے نکلے، وفاقی حکومت کی ویب سائٹ نے قلعی کھول دی۔ کورونا کا پھیلاؤ بڑھنے لگا مگر پنجاب میں ٹیسٹنگ صلاحیت میں کمی، وفاقی ویب سائٹ نے پنجاب میں ٹیسٹ صلاحیت کی قلعی کھول دی، پنجاب حکومت کےروزانہ کی بنیاد پر پانچ ہزار ٹیسٹ کرنے کےدعوے کھوکھلے نکلےـ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں پاکستان میں 8249 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے، اب تک مجموعی طور پر 147160 شہریوں میں کورونا ٹیسٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا ہے جبکہ پنجاب میں 2295 ٹیسٹ کئے جاسکے۔ وفاقی حکومت کے مطابق تیرہ دن میں پنجاب میں26ہزار622 ٹیسٹ ہوئے، اٹھارہ اپریل کو 3 ہزار 649، 19 اپریل کو 2156، بیس اپریل کو 2345 پینتالیس ٹیسٹ ہوئے، اکیس اپریل کو 2 ہزار 221، بائیس اپریل کو 2 ہزار 335 اور 23 اپریل کو ایک ہزار 832 ٹیسٹ ہوئے۔ پنجاب میں 24 اپریل کو 2 ہزار79، پچیس کو ایک ہزار 755، 26 اپریل کو پنجاب حکومت کی جانب سے سب سے کم ایک ہزار 500 ٹیسٹ ہوئے، 27 اپریل کو ایک ہزار 495 ، اٹھائیس کو 2 ہزار 399، گزشتہ روز وائرس میں مبتلا 2 ہزار495 مریضوں کےٹیسٹ ہو سکے۔