Saturday, April 27, 2024

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک خد تک اضافہ

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں خطرناک خد تک اضافہ
June 20, 2020

لاہور ( 92 نیوز) پنجاب میں کورونا وائرس کےمریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہونے لگا ، 51فیصدآئی سی بستر مریضوں سے بھر گئے ۔

پنجاب کے  ٹیچنگ اسپتالوں کے 42فیصد ہائی ڈیپنڈینسی یونٹس مریضوں سے بھر گئے ،  ٹیچنگ اسپتالوں کے 42فیصد آئسولیشن وارڈ کے بستر مریض موجود ہیں جب کہ 36 فیصدسنگل آئسولیشن روم اس وقت مریض سے بھرے ہوئے ہیں۔

پی کے ایل آئی اسپتال کے ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ میں کوئی جگہ نہیں بچی ، لاہور جنرل کے آئی سی یو، ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ اور آئسولیشن وارڈ میں نئے مریضوں کی جگہ نہ رہی۔

نشتر اسپتال ملتان  کے  ہائی ڈیپنڈینسی یونٹ اور آئی سی یو وارڈ میں کوئی جگہ نہیں۔

پنجاب میں اب تک کورونا کے کنفرم مریضوں کی تعداد 64 ہزار 216 ہے جبکہ 1ہزار 347 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں ۔

پنجاب میں 17ہزار 964 افراد نے مہلک وائرس کو شکست دی ۔