Wednesday, May 8, 2024

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1072 ہو گئی

پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1072 ہو گئی
April 4, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1072ہو گئی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر  کے مطابق قرنطینہ سنٹرز میں 563 زائرین، 506  دیگر افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق لاہور میں 210، قصور 1، ننکانہ صاحب 13،  شیخوپورہ 1، راولپنڈی 55، جہلم 29، اٹک میں ایک مریض ہے۔ گوجرانوالہ میں 15، گجرات 95، منڈی بہاوالدین 14، حافظ آباد 5 اور ناروال میں 2 مریض ہیں۔ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے اعدادوشمار کے تحت سیالکوٹ میں 2، سرگودھا 10، میانوالی 3، خوشاب 1، ملتان 2، وہاڑی 19، فیصل آباد 9، چینیوٹ 1، رحیم یار خان میں 5 مریض ہیں۔ بہاولنگر 3، بہاولپور 2، لودھراں 2، لیہ ایک، ڈی جی خان میں 5 مریض ہیں۔ ڈی جی خان سے 213 زائرین، ملتان 91 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین 251، فیصل آباد کورنٹین میں 5 اور کیمپ جیل میں 3 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔ کورونا وائرس سے 11 اموات، 6 مریض صحت یاب ہو چکے۔