Friday, April 19, 2024

پنجاب میں کورونا وائرس کا شکار ایک اور مریض دم توڑ گیا

پنجاب میں کورونا وائرس کا شکار ایک اور مریض دم توڑ گیا
March 27, 2020
 لاہور (92 نیوز) پنجاب میں کورونا وائرس کا شکار ایک اور مریض دم توڑ گیا۔ میواسپتال کے سی ای او نے تصدیق کر دی۔ شیخوپورہ کے رہائشی ستر سالہ محمد حنیف کو چند روز قبل اسپتال لایا گیا تھا۔ ملک میں کورونا کے باعث مرنے والوں کی تعداد دس ہو گئی۔ متاثرہ مریضوں کی تعداد بارہ سو پینتیس ہو گئی۔ پنجاب میں 408 ، سندھ میں 429 ، خیبرپختونخوا میں 147 اور بلوچستان میں 131 مریض زیرعلاج ہیں۔