Tuesday, May 14, 2024

پنجاب میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا،متعدد مقامات مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل

پنجاب میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا،متعدد مقامات مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل
October 8, 2020
لاہور ( 92 نیوز) پنجاب میں کورونا وائرس ایک بار پھرسراٹھانے لگا، پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھرکے متعدد مقامات کو مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل کر دیا گیا۔ پنجاب میں ایک بار پھر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا خدشہ پیدا ہو گیا ،  پنجاب حکومت کی جانب سے صوبہ بھر میں 856مقامات مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل کر دئیے گئے۔ ان علاقوں میں ایک ہزار 235 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جہاں کل7 ہزار 925 افراد رہائش پذیر ہیں۔ سب سے زیادہ راولپنڈی کے 123،جبکہ فیصل آباد اور گجرات کے 84 مقامات مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل ہوئے  ۔ گوجرانوالہ ، حافظ آباد اور جھنگ کے مجموعی طور پر 180 جبکہ ڈی جی خان کے تین مقامات میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ہو گا۔ [caption id="attachment_298598" align="alignnone" width="500"]lock down پنجاب میں کورونا وائرس پھر سر اٹھانے لگا،متعدد مقامات مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن کے تحت سیل[/caption] اٹک اور چینوٹ میں2،2، بہاولپور میں 12 بہاولنگر ، بھکر اور چکوال میں ایک ایک مقام کو سیل کیا گیا ہے  ۔ جہلم میں ایک، لاہور،لیہ اور قصور میں 2،2خانیوال اور خوشاب کے 3،3 مقامات میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن ہو گا۔ لودھراں ایک ، منڈی بہاؤالدین میں 12، میانوالی 5، ملتان 26، مظفر گڑھ 2، ننکانہ صاحب کے 23 مقامات بھی سیل کر دئیے گئے۔ رحیم یار خان اور نارووال کے 2،2 اوکاڑہ 5،ساہیوال12،سرگودھا24، شیخوپورہ 5، ٹوبہ ٹیک سنگھ 11، وہاڑی کے 3 جبکہ  پاکپتن اور راجن پور کے 2 مقامات بھی شامل ہیں۔