Friday, May 17, 2024

پنجاب میں کورونا وائرس مزید 30 جانیں نگل گیا

پنجاب میں کورونا وائرس مزید 30 جانیں نگل گیا
June 6, 2020
لاہور (92 نیوز) کورونا کے پنجاب میں وار جاری ہیں، وائرس مزید 30 جانیں نگل گیا۔ صوبہ بھر میں موذی مرض سے اموات کی کل تعداد 659 ہو چکی ہے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 2164 نئے کیس رپورٹ ہوئے،مجموعی تعداد 35 ہزار 308 ہوگئی۔ لاہور میں 1082، ننکانہ 4، قصور 9، شیخوپورہ 35، راولپنڈی 130، جہلم 9، اٹک 22، چکوال 1، گوجرانوالہ 61 اور سیالکوٹ میں 33 نئے کیس سامنے آئے۔ ترجمان کے مطابق ناروال5، حافظ آباد7، منڈی 2، ملتان 270، خانیوال 10، وہاڑی 7، فیصل آباد 117، چینیوٹ 2، ٹوبہ 1 اور رحیم یار خان میں 57 نئے کیس سامنے آئے۔ سرگودھا میں 27، میانوالی9، خوشاب6، بہاولنگر25، بہاولپور 72، لودھراں 7، ڈی جی خان 41، مظفر گڑھ 42، راجن پور 2، لیہ 10، ساہیوال2 اور اوکاڑہ 17  اور پاکپتن میں 6 نئے کیس سامنے آئے۔ ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق اب تک 275,139 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔ کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 7,953 ہو چکی ہے۔