Thursday, May 9, 2024

پنجاب میں کورونا وائرس سے تین ماہ میں 1745 افراد جاں بحق

پنجاب میں کورونا وائرس سے تین ماہ میں  1745 افراد جاں بحق
December 30, 2020

لاہور (92 نیوز) پنجاب میں کورونا وائرس کی دوسری لہر کی تباہ کاریاں،تین ماہ کے دوران ایک ہزارسات سوپیتالیس افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کی دوسری لہر زیادہ اموات کا باعث بننے لگی ، دوسری لہر کے تین ماہ کے دوران ایک ہزارسات سوپیتالیس افراد جان کی بازی ہار گئے، اکتوبر میں 125، نومبر میں 674اور دسمبر میں 945 افراد موذی بیماری سے جاں بحق ہوئے۔

محکمہ صحت پنجاب کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی شرح 2.9فیصد ہے،دوسری لہر میں اموات کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ،شرح اموات دسمبر میں پانچ اعشاریہ دوآٹھ فیصد تک پہنچ گئی،نومبر میں پنجاب میں شرح اموات چاراعشاریہ چار اور اکتوبر میں دواعشاریہ چھ پانچ فیصد ریکارڈ کی گئی تھی۔

اپریل میں کوروناوبا کی وجہ سے شرح اموات ایک اعشاریہ دوسات، مئی میں ایک اعشاریہ نوسات، جون میں دواعشاریہ پانچ تین،جولائی میں دواعشاریہ دوچھ، اگست میں میں ایک اعشاریہ پانچ ایک اور ستمبر میں ایک اعشاریہ تین چھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔