Sunday, May 12, 2024

پنجاب میں کورونا سے ایک روز میں مزید 97 افراد چل بسے

پنجاب میں کورونا سے ایک روز میں مزید 97 افراد چل بسے
April 18, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب میں کورونا سے ایک روز میں مزید 97 افراد چل بسے، مجموعی تعداد 7 ہزار 430 ہوگئی۔

ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا کے 3562 نئے کیسز کے بعد تعداد 2 لاکھ 67 ہزار 572 ہوگئی۔ لاہور میں 1748، فیصل آباد میں 229، سرگودھا میں 159، راولپنڈی میں 125 کیس رپورٹ ہوئے۔

ترجمان کے مطابق اب تک 4,278,424 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں، کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 216,237 ہو چکی ہے۔