Sunday, May 12, 2024

پنجاب میں کورونا سے 2 ہزار 638 ہیلتھ پروفیشنلز متاثر، 15 دم توڑ گئے

پنجاب میں کورونا سے 2 ہزار 638 ہیلتھ پروفیشنلز متاثر، 15 دم توڑ گئے
December 6, 2020

لاہور (92 نیوز) پنجاب میں بھی کورونا وائرس نے پنجے مضبوط کر لیے، مؤذی وباء کے ہیلتھ پروفیشنلز پر بھی وار جاری ہیں، اب تک صوبہ بھر میں 2 ہزار 638 ہیلتھ پروفیشنلز میں وائرس کی تصدیق ہوئی، جن میں سے 15 جان کی بازی ہار گئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے وار جاری!، مریضوں کی جان بچانے والے ہیلتھ پروفیشنلز بھی بری طرح سےمؤذی وباء کا شکار ہو رہے ہیں۔

ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق صوبہ بھرمیں 2638 ہیلتھ پروفیشنلز وائرس میں مبتلا ہوئے، 15 مسیحا جان کی بازی ہار چکے، جبکہ 3522 نرسز میں سے 400 نرسز جبکہ 12 ہزار 259 پیرا میڈیکس میں سے 638 کورونا میں مبتلا ہوئے۔

محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق اب تک 2640 سے زائد ہیلتھ پروفیشنلزکورونا سے صحت یاب ہو چکے ہیں۔

22 ہزار 546 ہیلتھ پروفیشنلز کورونا وائرس کی علامات سے رپورٹ ہوئے، 6 ہزار 766 ڈاکٹروں کے مشتبہ مریض ہونے پر ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1600 کورونا مثبت نکلے۔

انتہائی نگہداشت یونٹ میں کام کرنے والے 833 ہیلتھ پروفیشنلز بھی مؤذی وباء سے متاثر ہوئے، 1805 افراداو پی ڈی اور ایمرجنسی وارڈز میں ڈیوٹی کے دوران وائرس میں مبتلا ہوئے، ہیلتھ پروفیشنلز کے 9608 کنٹیکٹ افراد کا پتہ لگایا گیا۔

اب تک کنٹیکٹ افراد میں سے 9543کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 517 افراد کو ہیلتھ پروفیشنلز سے کورونا وائرس منتقل ہوا۔