Friday, May 10, 2024

پنجاب میں کورونا بے قابو، ٹوٹل 61 اموات سے 43 پنجاب میں ہوئیں

پنجاب میں کورونا بے قابو، ٹوٹل 61 اموات سے 43 پنجاب میں ہوئیں
March 18, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پنجاب میں کورونا بدستور کی صورتحال تشویشناک ہے۔ ملک میں ٹوٹل 61 اموات سے 43 پنجاب میں ہوئیں۔ مریض بھی قابو سے باہر ہیں۔

لاہور میں حالات سب سے خراب ہیں جہاں اسپتالوں میں 88 فیصد وینٹی لیٹرز بھر گئے۔ چیئرمین این سی او سی اسد عمر نے احتیاط نہ برتنے پر پابندیاں مزید سخت کرنے کا الٹی میٹم دے دیا۔

 اسد عمر نے ٹویٹ میں لکھا کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ تشویشناک مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔ اگر ایس او پیز پہ عمل در آمد نہ کیا گیا تو پابندیاں مزید سخت کرنا ہونگی۔ تمام لوگوں سے درخواست ہے کہ احتیاط کریں۔ نیا اسٹرین تیزی سی پھیلتا ہے اور زیادہ مہلک ہے۔