Sunday, May 12, 2024

پنجاب میں کوالٹی چیک کیلئے 6 موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبارٹریز میدان میں آ گئیں

پنجاب میں کوالٹی چیک کیلئے 6 موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبارٹریز میدان میں آ گئیں
June 9, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب حکومت کا بڑا اقدام، دودھ کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے 6 موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبارٹریز میدان میں آ گئیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 10 موٹر سائیکلوں پر مشتمل بائیک اسکواڈ بھی متحرک کردیا۔ بزدار حکومت نے شہریوں کو ملاوٹ سے پاک دودھ فراہم کرنے کیلئے بڑا اقدام اٹھالیا، دودھ کی کوالٹی چیک کرنے کیلئے 6 موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبارٹریز میدان میں آ گئیں، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا 10موٹر سائیکلوں پر مشتمل بائیک سکواڈ بھی ایکشن میں آگیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبارٹریز اور بائیک سکواڈ کا افتتاح کر دیا، وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے ملک ٹیسٹنگ لیبارٹریز کی گاڑیوں اور بائیک سکواڈ کی موٹر سائیکلوں کا معائنہ کیا۔ سردارعثمان بزدارنے کہا کہ ٹھوکر نیاز بیگ، راوی ٹول پلازہ، بھوبتیاں چوک، سگیاں پل، گجومتہ اور بابوصابو پر صبح اور شام مختلف اوقات میں دودھ لانے والی گاڑیوں کو چیک کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ سرداراعثمان بزدار نے پنجاب کے ہر ضلع میں بھی موبائل ملک ٹیسٹنگ لیبارٹریز اور بائیک سکواڈ کا دائرہ کار بڑھانے کا اعلان بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو حفظان صحت کے مطابق معیاری خوراک مہیا کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔