Sunday, September 8, 2024

پنجاب میں کوئی فرشتے حکومت نہیں کررہے  : مولابخش چانڈیو

پنجاب میں کوئی فرشتے حکومت نہیں کررہے  : مولابخش چانڈیو
January 13, 2016
مٹھی(92نیوز)مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بھی دہشت گردی ہے وہاں کوئی فرشتے حکومت نہیں کررہے بلاول بھٹو زرداری بچے نہیں، وہ سیاسی قیادت میں ایسا باب لکھیں گے جو صدیوں تک یاد رہے گا۔ تفصیلات کےمطابق مٹھی کے جم خانہ گراؤنڈ میں جلسےسے خطاب کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے ایک مرتبہ پھر پنجاب حکومت اور پیپلزپارٹی کے ناقدین کو آڑے ہاتھوں لیا  اورکہا کہ بلاول بھٹو زرداری سیاست میں تاریخ رقم کردیں گے وہ مٹھی میں ہونے والی ہلاکتوں کی وجہ سے پریشان ہیں  جبکہ حقیقت یہ ہے کہ جیسی رپورٹنگ ہو رہی  ہے ایسا مٹھی میں کچھ نہیں ہے۔ ادھر سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑوکا کہنا تھا کہ پانچ سابق وزرائے اعلی مل کر بھی پیپلزپارٹی کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، پرویز مشرف آئے تو عمران خان سمیت کئی لوگوں نے وزیراعظم بننے کے خواب دیکھے، تھرکے معاملے پر پیپلزپارٹی کے خلاف پروپیگنڈہ کیا جارہا ہے۔