Friday, April 26, 2024

پنجاب میں کاٹن کی کاشت کا سیزن ختم ہو گیا

پنجاب میں کاٹن کی کاشت کا سیزن ختم ہو گیا
June 27, 2021

لاہور (92 نیوز) پنجاب میں کاٹن کی کاشت کا سیزن ختم ہو گیا۔ بوائی کا ہدف حاصل نہ ہو سکا۔

صوبہ بھر کے لیے رواں برس 40 لاکھ ایکڑ پر کاٹن کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق رواں سیزن میں صرف 31 لاکھ 60 ہزار ایکڑ پر کپاس کاشت کی جا سکی جو گزشہ برس 38 لاکھ ایکڑ تھی۔

کاٹن کاشت کیے جانے والے علاقوں میں چاول اور مکئی پر مناسب دام ملنے کی وجہ سے کسانوں نے کاٹن میں دلچسپی چھوڑ دی۔ صوبے میں چاول کی پیداوار میں اضافہ ہونے لگا جس کا رقبہ گزشتہ پانچ سال میں 35 لاکھ سے بڑھ کر 53 لاکھ ایکڑ ہو گیا۔ اسی طرح پانچ برسوں میں مکئی کی کاشت بھی 26 لاکھ سے بڑھ کر 70 لاکھ ایکڑ تک پہنچ گئی ہے۔

ڈائریکٹر کاٹن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر صغیر احمد کا کہنا ہے کہ اسپورٹ پرائس مقرر نہ ہونے کی وجہ سے کسان کپاس کاشت نہیں کرتا۔