Friday, March 29, 2024

پنجاب میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی اسکریننگ کا عمل مکمل ‏

پنجاب میں کام کرنے والے چینی باشندوں کی اسکریننگ کا عمل مکمل ‏
February 27, 2020
لاہور (92 نیوز) پنجاب میں بھی کروانا وائرس سے بچاؤ اور علاج معالجے کے حوالے سے اقدامات جاری  ہیں، پنجاب میں کام کرنے والے2 ہزار سے زائد  چینی باشندوں کی اسکریننگ کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ محکمہ صحت کے مطابق چینی باشندوں کی حفاظتی پر مامور 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکاروں کی بھی اسکریننگ مکمل کرلی گئی، اسکریننگ کے دوران کوئی بھی کرونا کا مشتبہ کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ دوسری جانب چین کے کرونا وائرس کی  ہلاکتوں کی تعداد بھی بتدریج کم ہورہی ہے ، 24 گھنٹوں میں تیس سے زائد ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں  جو اب تک کی ریکارڈ کی جانے والی سب سے کم اموات ہیں۔ دوسری جانب کرونا کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بھی روز بروز بڑھتی جارہی ہے ، اب تک بیاسی ہزار سے زائد مریض رپورٹ ہوئے جن میں سے تینتیس ہزار سے زائد صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔ امریکی صدر نے کرونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے مہم کا آغاز کردیا ہے جس کے انچارج نائب صدر مائیک پنس ہوں گے ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا میں کرونا وائرس کا خطرہ بہت کم ہے۔ چین کے بعد کرونا سے سب سے زیادہ متاثر جنوبی کوریا ہوا ہے جہاں اب تک تقریباً 16 سوکیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، ایران میں بھی ڈیرھ سو کے قریب مریض سامنے آ چکے ہیں، جاپان میں مزید 22 افراد میں وائرس کی تشخیص ہوگئی ہے،اٹلی میں متاثرین کی تعداد ساڑھے چار سو بڑھ گئی ہے۔