Sunday, September 8, 2024

پنجاب میں کارکنوں سے دوررکھنے والی کوئی رکاوٹ قبول نہیں  : بلاول بھٹو

پنجاب میں کارکنوں سے دوررکھنے والی کوئی رکاوٹ قبول نہیں  : بلاول بھٹو
August 25, 2015
اسلام آباد(92نیوز)بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ  پنجاب میں کارکنوں سے دور رکھنے والی کوئی رکاوٹ قبول نہیں، پیپلز پارٹی میں ایک بار پھر نظریاتی کارکنوں کا راج ہو گا، اہم پارٹی  فیصلے کارکنوں کی مشاورت سے ہو گے۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں پیپلزپارٹی فیصل آباد ڈویژن کے تنظیمی عہدیداروں نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ،اس موقع پر کارکنوں نے پنجاب کی پارٹی تنظیم کیخلاف گلے شکوؤں کے دفتر کھول دئے  تاہم چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن سے قبل پارٹی کی تنظیمات میں تبدیلی نہیں کیجائے گی ۔ انتخابات کے بعد مشاورتی عمل کے ذریعے تنظیمی تبدیلیاں بھی لائیں گے ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری سے بلدیاتی انتخابات کیلئے امیدواروں کا ابتدائی تعارف بھی کروایا گیا ،،پیپلز پارٹی کی ضلعی تنظیم کی جانب سے ضلع ناظم فیصل آباد کیلئے نواب شیر وسیر اور رانا فاروق سعید کے نام بھی تجویز کئے گئے ۔ پارٹی چئیرمین کوفیصل آباد میں رانا ثنا اللہ اور چوہدری شیر علی کے اختلافات سے بھی آگاہ کیا گیا اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انھوں نے پارٹی کارکنوں کے ساتھ براہ راست رابطہ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئیندہ پارٹی میں نظریاتی کارکنوں کا راج ہو گا،، اب کوئی رکاؤٹ انہیں کارکنوں سے دور نہیں رکھ سکتی ،، بلاول بھٹو بدھ سے ہفتہ کے روز تک زرداری ہاوس میں ننکانہ ،قصور، اوکاڑہ، پاکپتن،گجرات، لاہور، بھکراور چکوال کے تنظیمی عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے۔