Friday, March 29, 2024

پنجاب میں کاروباری اور تجارتی مراکز کے نئے اوقات کار مقرر کرنے کا فیصلہ

پنجاب میں کاروباری اور تجارتی مراکز کے نئے اوقات کار مقرر کرنے کا فیصلہ
August 20, 2020
 لاہور (92 نیوز) پنجاب میں کاروباری اور تجارتی مراکز کے نئے اوقات کار مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر وزیراعلیٰ آفس میں اعلیٰ سطح کا ا جلاس ہوا۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کاروباری اور تجارتی اداروں کے نئے اوقات کار مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ پنجاب میں کاروباری ادارے صبح 8 بجے سے رات 10بجے تک کھلے رہیں گے۔ کلینک، فارمیسی،کریانہ، گروسری اور جنرل سٹور کی دکانوں وغیرہ پر اطلاق نہیں ہو گا۔ بازاروں، مارکیٹوں میں ماسک کی پابندی یقینی بنائی جائے۔ اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ کورونا بتدریج کم ہورہاہے، احتیاط کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔ رش والے مقامات پر اگر جانا ضروری ہو تو ماسک ضرور پہنیں ۔ اعلیٰ سطح کی کمیٹی نے دیگر پابندیاں نرم کرنے کے لئے این سی اوسی کو سفارشات بھیجنے کا فیصلہ کر لیا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری صنعت اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔