Saturday, April 27, 2024

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 221 کیسز رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی کے مزید 221 کیسز رپورٹ
October 1, 2019
لاہور (92 نیوز) پنجاب میں ڈینگی کے مزید 221 کیسز رپورٹ ہوگئے ، شہر راولپنڈی میں 168شہری ڈینگی وائرس کا شکاربنے جبکہ خیبرپختونخوا میں مزید 77مریض سامنے آگئے۔ پنجاب میں ڈینگی مچھر آپے سے باہر ہو گیا ، چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 221شہریوں کو اسپتال پہنچا دیا،محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی میں 168، لاہور اور ملتان سے گیارہ گیارہ مریض سامنے آئے، گجرات اور وہاڑی سے چھ چھ کیسز رپورٹ،،فیصل آباد میں مزید5افرادڈینگی بخار کا شکاربن گئے۔ بھکر،مظفرگڑھ،سرگودھااور ساہیوال سے تین تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، شیخوپورہ ،گوجرانوالہ،لیہ،اٹک سے دو دو مریض سامنے آئے ، قصور ،خانیوال،بہاولنگر،پاکپتن  اورجھنگ  میں بھی ڈینگی کےوار جاری ہیں ،پنجاب میں ڈینگی وائرس کے کیسز کی تعداد 3ہزار 925 تک پہنچ چکی ہے۔

قومی ادارہ صحت برائے اطفال کراچی حشرات کا مرکز بن گیا

خیبرپختونخوا میں مزید 77مریض سامنے آگئے ،  پشاورسے19اورمانسہرہ سے11نئےکیسز رپورٹ ہوئے،صوبے میں ڈینگی وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد3ہزار738ہوگئی۔

ڈینگی ، وزیراعظم کا وزیراعلیٰ پنجاب پر اظہار برہمی

ادھر نارووال گرلز کالج سے ڈینگی لاروا ملنے کا انکشاف ہوا ہے،،کالج میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہے ، طالبات  نے  ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی بھی کی ،حسن ابدال میں ستمبر کے دوران 12مریضوں میں ڈینگی بخارکی تصدیق ہوئی ہے۔