Sunday, May 12, 2024

پنجاب میں ڈینگی نے مزید 5 افراد کی جان لے لی

پنجاب میں ڈینگی نے مزید 5 افراد کی جان لے لی
November 7, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب میں ڈینگی مچھر کے حملے بڑھنے لگے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر عمران سکندر بلوچ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 4 افراد لاہور اور ایک کا تعلق راولپنڈی سے ہے، پنجاب میں ڈینگی کے مزید 525 مریض بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ صوبہ بھر میں اب تک 68 افراد مرض کا شکار ہوکر جاں بحق ہوچکے۔

گذشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 414 مریض رپورٹ ہوئے، جبکہ راولپنڈی سے ڈینگی کے 28، گوجرانولہ میں 12، سرگودھا میں 8 جبکہ اوکاڑہ سے  ڈینگی کے 7 مریض رپورٹ ہوئے۔

گذشتہ روز ملتان اور شیخوپورہ میں 5 پانچ مریض رپورٹ ہوئے، اٹک، قصور، مظفرگڑھ اور پاکپتن میں ڈینگی کے 4 چار جبکہ چکوال سے ڈینگی کے 3 تین مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔

رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے کیسز کی تعداد 18,175 ہو چکی ہے۔