Friday, May 10, 2024

پنجاب میں ڈینگی سے مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے

پنجاب میں ڈینگی سے مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے
November 16, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) پنجاب میں ڈینگی کے باعث مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے، صوبے بھر سے ڈینگی کے 314 مریض رپورٹ ہوئے۔

ادھر دوسری جانب خیبر پختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ڈینگی کے مزید 150 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد کے 40 شہری ڈینگی کا شکار ہو گئے۔