Friday, May 3, 2024

پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے

پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے
November 27, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ڈینگی وائرس کے وار تھم نہ سکے۔ پنجاب میں ڈینگی بخار کے باعث چار افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

گزشتہ روز پنجاب میں ڈینگی سے جاں بحق  3 افراد کا تعلق لاہور اور  ایک کا  قصور سے  ہے۔ صوبہ بھر سے ڈینگی کے 108 مریض رپورٹ ہوئے۔ خیبرپختونخوا میں ایک روز کے دوران 31 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

جڑواں شہروں میں ڈینگی کیسز میں کمی آنے لگی۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں اسلام آباد میں 8 نئے کیسز سامنے آگئے۔ دیہی علاقوں میں 6 جبکہ شہری علاقوں میں دو کیسز سامنے آگئے۔ اسلام آباد میں 4596 افراد ڈینگی سے بیمار ہو چکے ہیں۔ شہراقتدا میں ابتک ڈینگی سے 21 مریض جاں بحق ہو چکے ہیں۔

دوسری طرف راولپنڈی میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 3 افراد میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے۔ رواں سیزن ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 3477 ہو گئی۔