Thursday, March 28, 2024

پنجاب میں ڈینگی بخار سے مزید 2 افراد جاں بحق، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں نئے کیس رپورٹ

پنجاب میں ڈینگی بخار سے مزید 2 افراد جاں بحق، خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں نئے کیس رپورٹ
November 25, 2021 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) ملک بھر میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، پنجاب میں ڈینگی بخار سے مزید 2 افراد جاں بحق ہوگئے، خیبرپختونخوا میں 54 اور اسلام آباد میں 17 نئے مریض بھی رپورٹ ہوئے۔

پنجاب میں ایک روز میں ڈینگی کے مزید 204 نئے مریض رپورٹ جبکہ 2 افراد دم توڑ گئے، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق ڈینگی بخار کے باعث ہلاک ہونے والے دونوں افراد کا تعلق لاہور سے ہے۔

پنجاب میں رواں سال ڈینگی سے اب تک 129 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، گزشتہ روز لاہور سے ڈینگی کے 159، گوجرانولہ سے 7 جبکہ فیصل آباد سے 6 مریض رپورٹ ہوئے۔

سرگودھا، سیالکوٹ اور شیخوپورہ سے 3 ،3 مریض، قصور، ننکانہ صاحب، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وہاڑی میں 2، 2 جبکہ چکوال سے 1 مریض رپورٹ ہوا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹوں میں ڈینگی کے 54، اسلام آباد میں 17، راولپنڈی میں 11 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی۔