Friday, May 3, 2024

پنجاب میں پیر سے شاپنگ مالز، آٹوموبائل انڈسٹری کے پیداواری یونٹس کھولنے کا فیصلہ

پنجاب میں پیر سے شاپنگ مالز، آٹوموبائل انڈسٹری کے پیداواری یونٹس کھولنے کا فیصلہ
May 16, 2020
لاہور (92 نیوز) لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی ہوگی، پیر سے شاپنگ مالز اور آٹوموبائل انڈسٹری کے پیدواری یونٹس اورشوروم کھل جائیں گے، پبلک ٹرانسپورٹ کھولنے کے لئے بھی ایس اوپیز طے کرلیے گئے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے کورونا کے باعث لگائے گئے لاک ڈاؤن میں بتدریج نرمی کا سلسلہ جاری ہے، پیر سے شاپنگ مالز اور آٹوموبائل انڈسٹری کے پیداواری یونٹس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، آٹو انڈسٹری اور اس سے وابستہ گاڑیوں کے شو روم بھی کھول دیئے جائیں گے۔ عید سے قبل پبلک ٹرانسپورٹ بھی کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا، پبلک ٹرانسپورٹ کوکھولنے کے حوالے سے ایس اوپیز طے کرلیے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق عیدسے قبل ریلوے سروس بھی شروع کردی جائے گی۔ حکومت کی جانب سے سب سے پہلے کنسٹرکشن انڈسٹری اوراس سے متعلقہ شعبے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، لاک ڈاؤن کے دوران شام پانچ بجے تک ضروری اشیا کی دکانیں کھولنے کی اجازت تھی تاہم اب بتدریج تمام شعبے بتدریج کھولے جائیں گے۔ حکومت کا مؤقف ہے کورونا وائرس سے بھی مقابلہ کرنا ہے اور معاشی بدحالی کو بھی روکنا ہے۔