Saturday, April 20, 2024

پنجاب میں پچاس ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کر دیا گیا

پنجاب میں پچاس ہزار لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مستقل کر دیا گیا
August 25, 2016
لاہور (92نیوز) پنجاب کی لیڈی ہیلتھ ورکرزکا احتجاج رنگ لے آیا۔ محکمہ صحت نے ساڑھے چار سال بعد نیشنل پروگرام کے پچاس ہزار ملازمین کو سول سرونٹس کا درجہ دے دیا۔ اطلاق یکم جولائی دوہزار بارہ سے ہو گا۔ محکمہ صحت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام کے تحت کام کرنے والی تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز‘ ہیلتھ سپروائزرز‘ ڈرائیورز اورشعبہ اکاونٹس سے وابستہ افرادکو انکی ملازمتوں پر مستقل کیاجائےگا۔ تمام لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر سٹاف کی تنخواہ اور مراعات پنجاب سول سرونٹس ایکٹ کے تحت ریگولیٹ ہوں گی۔ ساڑھے چار سال قبل سپریم کورٹ کے احکامات پر ان ملازمین کو مستقل تو کردیا گیا تھا مگر سول سرونٹس کا درجہ نہیں دیا گیا تھا۔