Wednesday, April 24, 2024

پنجاب میں پٹرول بحران نے سر اٹھانا شروع کر دیا

پنجاب میں پٹرول بحران نے سر اٹھانا شروع کر دیا
June 17, 2015
لاہور (92نیوز) پنجاب میں پٹرول بحران نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کر دیا۔ لاہور میں عوام کی پٹرول کے حصول کےلئے قطاریں لگنے لگیں۔ پٹرول کےلئے شہری ایک سے دوسرے پمپ کے چکر لگانے پر مجبور ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب میں پٹرول بحران نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کر دیا۔ لاہور میں عوام کی پٹرول کے حصول کے لیے قطاریں لگنا شروع ہو گئیں۔ وفاق اور صوبوں میں ابھی بجٹ دو ہزار پندرہ سولہ پیش ہی ہوئے تھے کہ ملک میں مختلف بحرانوں نے سر اٹھانا شروع کردیئے۔ آج کل اسی طرح کی ایک مشکل سے لاہور کے شہری بھی دوچار ہیں جو پٹرول کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔ لاہورئیے پٹرول کے حصول کے لیے ایک پمپ سے دوسرے کے چکر لگانے پر مجبور ہیں۔