Thursday, May 9, 2024

پنجاب میں  پولیو کے مزید دو کیسز رپورٹ

پنجاب میں  پولیو کے مزید دو کیسز رپورٹ
January 9, 2020
لاہور ( 92 نیوز)  پنجاب کو پولیو سے پاک کرنے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکا ،  2 مزید بچے اس وائرس سے زندگی بھر کے لیے معذور ہو گئے ۔ قومی ادارہ صحت نے  دسمبر  2019 میں  بچوں کے نمونے حاصل کیے ، قومی ادارہ صحت نے بچوں  کی معذوری پولیو سے ہونے کی تصدیق کر دی ، ڈی جی خان سے دونوں پولیو کےکیسز رپورٹ ہوئے۔ ڈیرہ غازی خان کی  12 ماہ کی بچی پولیو وائرس سے متاثر ہوئی ، ڈی جی خان سے ہی 6 ماہ کی بچی پولیو وائرس سے معذور ہو گئی ۔ پنجاب میں پولیو کیس رپورٹ ہونے کے بعد محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے دعوں کی قلعی کھل گئی ، پنجاب میں گزشتہ سال سامنے آنے والے پولیو کیسز کی تعداد 8ہو گئی ، ان میں 3 بچے اور  5 بچیاں شامل ہیں ۔ رواں سال پنجاب میں 85 سے زائد  ماحولیاتی نمونوں میں وائرس پکڑا گیا ، ذرائع کے مطابق پنجاب میں ٹائپ ٹو کا بھی ایک کیس رپورٹ ہوا تھا۔