Monday, September 16, 2024

پنجاب میں پولیو وائرس ایک بار پھر سراٹھانے لگا

پنجاب میں پولیو وائرس ایک بار پھر سراٹھانے لگا
August 1, 2016
فیصل آباد(92نیوز)پاکستان کو پولیو فری ملک بنانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا پنجاب میں پولیو وائرس پھر سر اٹھانے لگا۔ تفصیلات کےمطابق پاکستان دنیا کے ان ممالک میں سے ہے جہاں حکومت کی تمام ترکوششوں کے باوجود پولیو کا جن بوتل میں قابو نہیں کیا جا سکا۔ پولیو وائرس کا خاتمہ نہ ہونے کی وجہ سے دنیا کے کئی ممالک نے پاکستان کے شہریوں پر سفری پابندیاں بھی عائد کر رکھی ہیں۔ پاکستان میں ایک طرف پولیو وائرس پر قابو نہیں پایا جا سکا دوسری طرف محکمہ صحت کے اہلکاروں کو جان ہتھیلی پر رکھ کر پولیو ویکسین کے قطرے پلانا پڑتے ہیں۔ پنجاب میں پولیو وائرس پھر سر اٹھانے لگا فیصل آباد میں ماحولیاتی نمونے لے کر ان کا تجزیہ کیا گیا تو پولیو وائرس کا خوفناک انکشاف ہو گیا محکمہ صحت پنجاب نے بھی ان ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیو وائرس گڈاپ ٹاؤن کراچی سے فیصل آباد منتقل ہوا ہے۔