Monday, September 16, 2024

پنجاب میں پرائیویٹ سکول مالکان کا پیر سے سکول کھولنے سے انکار

پنجاب میں پرائیویٹ سکول مالکان کا پیر سے سکول کھولنے سے انکار
January 31, 2016
لاہور (92نیوز) حکومت کی جانب سے سکولز کی اچانک بندش کے اعلان پر احتجاج کرنےوالے پرائیویٹ سکولز مالکان نے اب سکولز کھولنے سے ہی انکار کر دیا۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک سکیورٹی فراہم نہیں کی جائیگی سکول نہیں کھولیں گے۔ تفصیلات کے مطابق آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے یکم فروری کو سکول کھولنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ تنظیم کے صدر کاشف مرزا کاکہنا ہے کہ جب تک حکومت سکیورٹی فراہم نہیں کرتی سکولز بند رکھے جائیں گے۔ سکیورٹی فراہم کرناحکومت کی ذمہ داری ہے‘ وہ انتظامات خود بہتر بنائے۔ انہوں نے پرائیویٹ سکولز کے خلاف ایف آئی آرزکی مذمت کی اور سکولز کھولنے سے پہلے ان کے اخراج کی بھی شرط رکھ دی۔ ادھر والدین کاکہناہے کہ حکومت اور سکولز مالکان کی چپقلش میں ان کے بچوں کا نقصان ہورہا ہے، حکومت مسئلہ حل کرے۔ دوسری طرف صوبائی وزیرتعلیم رانا مشہوداحمد خان نے یکم فروری کو سکولز کھولنے کےلئے ہنگامی طور پر پرائیویٹ سکولز کے مالکان کا اجلاس طلب کر لیا۔