Thursday, September 19, 2024

پنجاب میں پرائیویٹ اسکولز مالکان اور حکومت آمنے سامنے، اے اور اے پلس کیٹیگری کے نجی سکول آج بند

پنجاب میں پرائیویٹ اسکولز مالکان اور حکومت آمنے سامنے، اے اور اے پلس کیٹیگری کے نجی سکول آج بند
March 8, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) پنجاب میں پرائیویٹ اسکولز مالکان اور حکومت میں ٹھن گئی۔ فیسوں میں اضافے کی اجازت نہ ملنے پر اے اور اے پلس کیٹیگری کے نجی سکول آج بند ہیں۔ پنجاب حکومت سے مذاکرات میں ناکامی کے بعد اے اور اے پلس کیٹیگری کے نجی سکول مالکان اپنے مطالبات سے کسی صورت بھی پیچھے ہٹنے کو تیار نہیں۔ لاہور میں سلامت سکولز سسٹم، سٹی سکول، بیکن ہاؤس، سپرٹ سکول سسٹم اور لاہور لائیسیم بند رہے جبکہ بی کیٹیگری کے تمام نجی سکول کھلے رہے۔ ہڑتال کے باعث  کیمبرج سکولز سسٹم کے طلبہ زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ دوسری جانب والدین کا کہنا ہے کہ ہر سال فیسیوں میں اضافے نے ان کے لیے مشکلات پیدا کر رکھی ہیں۔ حکومت من مانی کرنے والے سکول مالکان کے خلاف سخت ایکشن لے۔ پنجاب کے دوسرے شہروں ملتان اور راولپنڈی میں بھی فیسوں میں اضافے کے مطالبے پر متعدد نجی اسکول بند رہے۔ پرائیویٹ سکول اونرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے تو ہڑتال غیرمعینہ مدت تک بھی کی جا سکتی ہے۔