Saturday, April 20, 2024

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ مکمل بحال نہ ہو سکا

پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ مکمل بحال نہ ہو سکا
May 18, 2020
 لاہور (92 نیوز) حکومتی اعلان کے باوجود ٹرانسپورٹرز گومگو کا شکار ہیں۔ پنجاب میں پبلک ٹرانسپورٹ کا پہیہ مکمل بحال نہ ہو سکا۔ ٹرانسپورٹرز نے حکومتی ایس او پیز پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے گاڑیاں چلانے سے انکار کر دیا جبکہ گاڑیاں چلانے کا حامی ٹرانسپورٹرز کا دوسرا دھڑا بھی اپنے فیصلے پر عملدرآمد کروانے میں ناکام رہا۔ گزشتہ روز ٹرانسپورٹرز کے ایک دھڑے نے گاڑیاں چلانے اور دوسرے نے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ ایک طرف پچاس فیصد سواریاں تو دوسری جانب کرائے میں کمی منظور نہیں۔ ڈرائیور حضرات کہتے ہیں اجازت ملنے پر رات کو گاڑی چلائی تو سواریاں زیادہ ہونے پر پولیس نے کھنچائی کی۔ گوجرانوالہ میں ٹرانسپورٹرز دو دھڑوں میں نظر آئے، ایک نے گاڑیاں چلا دیں جبکہ دوسرا بضد رہا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ کے ایس او پیز کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔