Saturday, April 27, 2024

پنجاب میں نگران حکومت کےقیام ،اپوزیشن کا اعلامیہ جاری

پنجاب میں نگران حکومت کےقیام ،اپوزیشن کا اعلامیہ جاری
April 25, 2018
لاہور ( 92 نیوز )  پنجاب میں نگران حکومت کے قیام کیلئے اپوزیشن کے مشاورتی اجلاس کے بعد اعلامیہ جاری کر دیا گیا ۔ اعلامیہ کےمطابق نگران وزیراعلیٰ کیلئےابتدائی مشاورت مکمل  کر لی گئی جب کہ نگران وزیراعلیٰ کیلئے طارق سعید کھوسہ،شاہد کاردار، خضر حیات گوندل، صفدر محمود،جسٹس ریٹائرڈ ملک اللہ نواز کے نام زیرغور آئے ۔ آئندہ اجلاس میں نگران وزیر اعلیٰ کے ناموں کو حتمی شکل دیکر حکومت کو دیئے جائیں گے۔