Friday, April 26, 2024

پنجاب میں نوجوان سب سے زیادہ کورونا میں مبتلا ہونے کا انکشاف

پنجاب میں نوجوان سب سے زیادہ کورونا میں مبتلا ہونے کا انکشاف
June 28, 2020
 لاہور (92 نیوز) پنجاب میں نوجوان سب سے زیادہ کورونا میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ صحت کے اعدادوشمار کے مطابق 23 ہزار مریضوں کی عمر 31 سے 45 سال کے درمیان ہے۔ خواتین کی نسبت مردوں کیلئے کورونا وائرس زیادہ خطرناک ہو گیا۔ محکمہ صحت کے اعدادو شمار کے مطابق کورونا نے سب سے زیادہ 75 سال سے کم عمر کے لوگوں کو متاثر کیا۔ کورونا وائرس نے نوجوانوں میں سے لڑکیوں کی نسبت لڑکے پر زیادہ اٹیک کیا۔ رپورٹ کے مطابق 51 ہزار 80 مرد کورونا وائرس کا شکار ہوئے جبکہ 50 ہزار 81 مشتبہ کیسز ہیں اور اگر بات کی جائے خواتین کی تو  23 ہزار 70 خواتین اس موذی مرض سے متاثر ہوئیں۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 31 سے 45 سال کے عمر کے لوگوں مثاثر ہوئے۔ 31 سے 45 سال کے 22 ہزار 978 نوجوان کورونا وباء سے متاثر ہیں جبکہ  16 سے 30 سال کی عمر کے 21 ہزار  285 افراد کورونا کا شکار ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق 46 سے 60 سال کے 15 ہزار 897 افراد کورونا کا شکار ہیں جبکہ61 سے 75 سال کے 7 ہزار 665 افراد کورونا سے متاثرین ہیں۔ پنجاب میں 75 سال سے زائد عمر کے افراد کی تعداد فقط 1319 ہے۔